• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے انکار پر 40سالہ خاتون کو قتل کرنیوالاگرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)چند روزقبل جناح ٹاو ن میں شادی سے انکاری پر خنجروں کے وار کر 40سالہ سلامت بی بی کو قتل کرنے والے ملزم کو گلگشت پولیس نے گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کہ 16مارچ کو عمران نامی پلمبر سلامت بی بی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر جناح ٹاون لے گیا اور اسے شادی کرنےلیے زور دیا،اس کی جانب سے انکار پر اس نے طیش میں آکر اسے قتل کردیاتھا جس پر پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تھا پولیس نے ملزم کو گزشتہ روز حراست میں لے لیاجس سے آلہ قتل برامد کر لیا ۔
تازہ ترین