• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان ،ثقافتی میلے میں دستی بم حملہ،2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی

ڈی آئی خان ،ثقافتی میلے میں دستی بم حملہ،2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ سکندر جنوبی کے علاقائی ثقافتی میلہ میں نامعلوم افراد نے عین اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب میلہ کی تمام تر رونقیں اپنے عروج پر تھیں دھماکے کے نتیجہ میں دو ‘سیکورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جن میں 4کی حالت تشویشناک ہے ۔ سکندر جنوبی کے علاقائی ثقافتی میلہ میں نامعلوم دہشتگردوں نے دستی بم پھینک دیا، سردار قیضار خان میانخیل معجزانہ طور پر بچ گئے، تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل علاقہ میں دہشت گردی کے ایک واقعہ کے بعد علاقائی قدیم میلہ شاہ عالم عرف کالو قلندر کوختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد علاقہ کے ایک معروف سیاسی گھرانہ نے ڈ یرہ اسماعیل خان سے تقریباً35کلو میٹر دور علاقہ سکندر میں ثقافتی میلہ کا انعقاد کرکے ایک نئی روایت کا آغاز کیا امسال بھی یہ میلہ اپنی روایات کے مطابق شروع کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے ‘ میلے کے دوران نامعلوم دہشتگردوں نے دستی بم پھینک دیا۔ دھماکے سے موقع پرموجود ایف سی اہلکا ر ذکریا اور منصور سمیت محمد وقاص ‘ سمیع اللہ سدوزئی ‘ خیال محمد ‘ رانا سلیم راجپوت ‘ ملک سیف اللہ روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ ‘ عظمت خان عرف منو خان ‘ یامین جان او کئی ا فراد زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے میلہ میں شریک علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت سردار قیضار خان میانخیل معجزانہ طور پر بچ گئے دھماکہ سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی زخمیوں کو فوری طور پر پروآ ہسپتال اور ڈیرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیے لیا ‘ ذرائع کے مطابق دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے چار افردکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 24تک پہنچ چکی ہے واضح رہے کہ ڈیرہ میں پرسوں سے منعقد ہونے والے میلہ اسپان و مویشیان اور سکندر میں منعقد ہونے والے دونوں میلوں کیلئے تھرٹ ملیں تھیں جس سے متعلق مبینہ طور پر صلع انتظامیہ نے میلے کے منتظموں کو خبردار کردیا تھا

تازہ ترین