• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے اچانک پشاور سمیت صوبے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس ہوئے، پشاور کے علاوہ مردان، نوشہرہ، صوابی، ضلع دیر،کوہستان اور دیگر اضلاع میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو رہیں جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑ تھے۔

ذرائع  کی اطلاع کے مطابق زلزلہ کے باعث کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہیں۔ 

تازہ ترین