پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) تھری کا فاتح کون ہوگا ؟یہ سوال آج شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں بڑی زور سے دستک دے رہے ہیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لئے میدان سج چکا ہے ،شائقین کرکٹ جوق در جوق انداز میں گرائونڈ کا رخ کررہے ہیں۔
میچ کا ونر کون ہوگا؟،پی ایس ایل ون کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی حکمت عملی کامیاب ہوگی یا چیمپئن پشاور زلمی ایک بار پھر فتح کا تاج اپنے سر پر سجائے گی ؟
میچ سے پہلے کی اعصابی جنگ اپنے عروج پر ہے ، پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل ٹاپ اسکور ر ہیں تو اسلام آباد کی لیوک رونکی کی پرفارمنس بھی قابل داد ہے ۔
پشاور زلمی کو حفیظ ، حسن ، وہاب ریاض ، ڈائوسن اور کپتان ڈیرن سیمی سے امیدیں ہیں تو اسلام آباد نے جین پال ڈومینی ، عمید آصف ، محمد سمیع اور فہیم اشرف سے گیم بدلنے دینے والی پرفارمنس کی توقعات ہیں۔
ماہرین کے نزدیک نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹسمینوں کے ساز گار ہے ،میچ ہائی اسکورنگ ہونے کی توقع کی جارہی ہے ،یعنی شائقین کرکٹ آج کے میچ میں چوکوں کی چھکوں سے خوب محظوظ ہوں گے۔
اسٹیڈیم میں موجود اور ٹی وی اسکرینوں کے سامنے بیٹھے شائقین چوکوں اور چھکوں سے جوش گرمانے سے قبل فنکاروں کی پرفارمنس سے خوب لطف اٹھارہے ہیں ۔