برطانیہ میں ٹیکس دہندگان کی رقم سے ارکان پارلیمنٹ کی رہائش، ہوٹلوں اور دیگر اخراجات پر سالانہ تقریباً 14 ملین پاؤنڈ خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آزاد پارلیمانی معیارات اتھارٹی کے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2026ء کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی رہائش کے اخراجات پر 13.7 ملین پاؤنڈ خرچ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں ارکان پارلیمنٹ کے عملے کی تنخواہوں پر 157 ملین پاؤنڈ، دفتری اخراجات پر 19 ملین پاؤنڈ جبکہ سفر اور یومیہ اخراجات کی مد میں 8 ملین پاؤنڈ خرچ ہوئے۔
اعداد و شمار میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ اپنے پارلیمانی سیکریٹری کو سالانہ 65 سے 70 ہزار پاؤنڈ تنخواہ ادا کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سر کرسٹوفر چوپ ان ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ مالی سال اپنے پارلیمانی عملے میں قریبی تعلق رکھنے والے فرد کو ملازمت دی۔
اس فہرست میں وزیرِ دفاع جان ہیلی بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی اہلیہ کو دفتر کی منیجر کی حیثیت سے سالانہ 25 سے 30 ہزار پاؤنڈ تنخواہ ادا کی۔