• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا ،ہارون اختر

آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا ،ہارون اختر

وزیر مملکت برائے ریونیو ہارون اختر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگےگا۔

انسٹیٹویٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں ہارون اختر نے کہاکہ بڑھتا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑا چیلنج ہےلیکن ملکی معیشت کے دیگر اعداد و شمار بہتر ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے تاہم نان فائلر کے ٹیکس ریٹ کو مزید بڑھایا جائےگا،ٹیکس نیٹ بڑھنے کے لئے قدامات کئے جارہے ہیں، پر تعیش زندگی گزانے والوں کی فہرست پر کام جاری ہے ۔

ہارون اختر نے کہا کہ درآمدات بڑھنے اور برآمدات کم ہونے کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں اضافہ ہوا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد کے قریب ہے ، شرح سود کم سطح پر ہونے کے فوائد بھی ملے، مہنگائی کی شرح بھی کم سطح پر ہے ۔

وزیر مملکت برائے ریونیو کا مزید کہناتھاکہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ایف بی آر کی جائیداد کی ویلیو ایشن بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، بجٹ میں کارپورٹ ٹیکس میں کمی پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین