• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہونیکا خدشہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہونیکا خدشہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایشیا کی سب سے چھوٹی معیشت کمبوڈیا سے بھی کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 4 ماہ میں دوبار روپے کی قدر میں کمی ہوئی، فروری میں زرمبادلہ کے ذخائر 13 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تھے جبکہ کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں۔

دو ارب 20 کروڑ ڈالر ادائیگیوں کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے، رپورٹ میں اضافی برآمدات کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سبب قراردیا گیا ہے جو 8 ماہ میں 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔

تازہ ترین