• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 نیتن یاہو شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو کو تیز بخار کے باعث مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیاتھا ، انہیں بخار کے علاوہ کھانسی کی شکایت بھی تھی۔

دو ہفتے قبل بھی نیتن یاہو کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو گزشتہ بیماری سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے تھے بعد میں ڈاکٹروں نے ان کے ٹیسٹ لینے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ پیر کووزیر اعظم نیتن یاہو ،ان کی اہلیہ اور بیٹے سے پولیس نے کرپشن تحقیقات کے لیے ایک بار پھر تفتیش کی ۔ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن کی تھی۔ 

تازہ ترین