• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی کراچی میں گرین لائن بس ڈپو بنانے کی منظوری

سرجانی کراچی میں گرین لائن بس ڈپو بنانے کی منظوری

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

ترجمان کےمطابق اجلاس میں سرجانی ٹاؤن میں 8 ایکڑپرگرین لائن بی آرٹی بس ڈپوبنانے کی منظوری دےدی گئی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں 4ایکڑ کے رقبے پر پارک بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کے ڈی اے قوانین میں ترمیم کا مسودہ اسٹینڈگ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد ہوٹلزکی ریگیولیشن صوبائی معاملہ ہے۔

سندھ کابینہ میں تھر، عمر کوٹ، اچھڑو تھر اور کاچھے میں مفت گندم تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر رینیو، بلدیات اور وزیر ثقافت مفت گندم کی تقسیم کا طریقہ کار بنائیں گے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے تین ججز کی دوبارہ تعیناتی پر بھی بحث کی گئی۔

سندھ کابینہ نے مجوزہ ججز کی تعیناتی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ سے گائیڈلائین لے کر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایات دیں۔

ترجمان سندھ اسمبلی کے مطابق مجوزہ ایجنڈا آئندہ سندھ کابینہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ اجلاس کے تیسرے ایجنڈے میں سندھ ڈسپوزل آف اربن لینڈ آرڈیننس 2002ء کے سیکشن( 2)10 میں ترمیم اور کے ڈی اے پریزیڈینشل آرڈر آف 157 کے آرٹیکل ( A(25- پر بحث مجوزہ ترمیمی قانون محکمہ بلدیات کے لیے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے مجوزہ ترمیم صرف عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کی ہے۔

تازہ ترین