• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
احمد شہزاد ٹی 20 ٹیم کا حصہ۔۔ مگر کیوں؟

پی ایس ایل تھری میں خاطر خواہ کارگردگی نہ دکھانے کے باوجود احمد شہزاد ٹی20 ٹیم کا حصہ ہیں مگر کیوں؟واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 سریز میں احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

احمد شہزاد ٹی 20 ٹیم کا حصہ۔۔ مگر کیوں؟

احمد شہزاد کی حالیہ پرفارمنس سوالیہ نشان ہے ، چلیں ان کی کارگردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

احمد شہزاد جنہوں نے پی ایس ایل تھری کے دس میچز میں مجموعی طور پر 173 رنز بنائے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی ان کی کارگردگی متاثر کن نہیں رہی، انہوں نے دو میچوں میں 63 رنز بنائے تھے جس میںکوئی نصف سنچری شامل نہیںتھی مگر وقت نے پھر بھی انہیں موقع فراہم کیا کہ وہ پی ایس ایل تھری میں نمایاں کارگردگی پیش کیے بغیر ہی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹر کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

سپر لیگ تھری کے نو میچوں میں ان کی کارگردگی کچھ اس طرح رہی کہ وہ صرف 173 رنز بنا سکے جس میں کوئی نصف سنچری شامل نہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 38 رنز ہے، ان کا حاصل شدہ اسکور بالترتیب 3، 24، 32، 1، 37، 27، 11، 38، اور 0 ہے۔

احمد شہزاد ٹی 20 ٹیم کا حصہ۔۔ مگر کیوں؟

مجموعی طور پر ان کی کارگردگی پر نظر ڈالی جائے تو کچھ یوں نظر آتا ہے کہ انہوں نے 13 ٹیسٹ میچز کی 25 اننگز میں 982 رنزاسکور کئے جس میں تین سنچری اور 4 نصف سنچری شامل ہیں۔ایک روزہ میچ میں انہوں نے 81 میچز میں6 سنچری اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2605 رنز بنائے ہیں،ٹی 20 میں احمد شہزاد نے 55 میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے1416 اسکور کیے جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں۔

احمد شہزاد ٹی 20 ٹیم کا حصہ۔۔ مگر کیوں؟

اس اعداد و شمار سے احمد شہزاد کی ماضی کی کارگردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے جبکہ پی ایس ایل تھری میں ان کی پرفارمنس بھی سب کے سامنے ہی ہے۔

پی ایس ایل تھری میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامران اکمل کو ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک الگ بحث ہے مگر احمد شہزاد کو مسلسل موقع فراہم کرنا باعث افسوس ہے،ان کی جگہ کسی نئے کھلاڑی کو شامل کیا جاتا تو نتائج مثبت ملنے کی توقع کی جا سکتی تھی۔

چلیں ایک مرتبہ پھر انہیں موقع فراہم کیا گیا ہے امید کرتے اس بار وہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹر کو مایوس نہیں کریںگے، خدا نا خواستہ اگر اس بار بھی وہ کچھ بہتر کھیل پیش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے تو ٹیم مینجمنٹ ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر، سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد کو احمد شہزاد کی سلیکشن پر غور کرناہوگا۔

تازہ ترین