• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ویسٹ انڈیزکی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

کراچی:ویسٹ انڈیزکی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لئے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد اور پاکستان ٹیم کے قائد سرفراز احمد میدان میں اترے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے،160 سے زائد اسکور کے لئے پرامید ہیں،ساتھ ہی اس بات کی خوشی ہے کہ 2008ء کے بعد پہلی بار اپنی سرزمین پر بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی اور حسین طلعت کا آج ڈبیو میچ ہے، فخر زمان اور بابر اعظم آج اننگز کا آغاز کریں گے اوربیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی جائے گی، یقین ہے کہ عوام آج کا مقابلہ انجوائے کریں گے۔

جیسن محمد کا کہناتھاکہ بطور ٹی 20 کپتان یہ میرا پہلا دور ہے، اچھی کرکٹ کےلئے پرامید ہیں،کھلاڑی پاکستان ٹیم سے مقابلے کے لئے پرجوش ہیں،اس لئے ہدف کا تعاقب کرنا چاہیں گے۔

ویسٹ انڈیز کی فائنل الیون میں جیسن محمد کپتان ،آندرے فلیچر، رومین پاول،مارلن سیموئل،کیمو پال،دنیش رام دین، کیسرک ولیمز، ویرا سیمی پرمول، چیڈوک والٹن،سیموئل بدری اور ریاد ایمرت پر مشتمل ہے ۔

سرفراز الیون کی طرف سے فخرزمان، بابر اعظم، آصف علی، حسین طلعت، شعیب ملک،فہیم اشرف،محمد نواز،شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر میدان میں اتررہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان اب تک 11 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں،8 میں پاکستان اور 3 میں ویسٹ انڈیز نے فتح سمیٹی ۔

تازہ ترین