• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’گرل‘‘ سیڑھیوں کا اہم جُز

سیڑھیاں کسی بھی گھر کے لئے ایک لازمی اور ضروری انتخاب سمجھی جاتی ہیں ،ایک فلور سے دوسرے فلور پر جانے ،گھر کی دلکشی بڑھانے یا آپ کی جنت کو تخلیقی اور افسانوی انداز دینے کے لئے سیڑھیوں کا انتخاب بہترین اور ضروری سمجھا جاتا ہے۔

گھر کی تعمیر ہو اور سیڑھیوں کی تخلیق نہ ہو یہ ایک ناممکن اور نامکمل سی بات لگتی ہےانٹیریئر ماہرین کے نزدیک گھر چھوٹا ہو یا بڑا سیڑ ھیوں کو غیر دلچسپ اور آرائش کے بغیربالکل نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ گھر کی خوبصورتی میں سیڑھیوں کا تخلیقی،جدیداور افسانوی ڈیزائن آپ کے طرززندگی کو ظاہر کرتا ہے۔ سیڑھیوں کی بات ہو اور اس کے ارد گرد بنے ریلنگ کا ذکر نہ کیا جائے کچھ کمی سی محسوس ہوتی ہے ۔

جس طرح گھر کی تعمیر میںسیڑھیوں کی تخلیق اور سجاوٹ ایک مشکل کام ہے اسی طرح سیڑھیوں کی تعمیر کے بعدان کے لئے گرل کا انتخاب بھی ایک مشکل امر تصور کیا جاتا جاتا ہے چنانچہ ہم نے سوچا کیوں نہ آج بات ہوجائےسیڑھیوں کی اہم ضرورت گر ل کی جو ایک طرف آپ کی سیڑھیوں کو جدت سے ہمکنار کرتی ہے تو دوسری طرف گھر کے مکینوں کو کسی حادثہ سے محفوظ رکھنے کا کام بھی سر انجام دیتی ہیں اسی لئے کہا جاتا ہے کہ گرل سیڑھیوں کے لئے ایک اہم جزو ہے۔ 

ماہرین کےمطابق گھر میں استعمال کی جانےوالی گرل اگر نازک ہو تو آپ کے گھر کی سجاوٹ کو یہ ایک بہت خوبصورت اور جدید لک سے نواز تی ہے اور گھر میںآنے والے مہمانوں کو انفرادی طور پر غیر معمولی خوبصورتی پر غور کرنےکی دعوت دیتی ہے۔

لہذا اس اہم اورمشکل کام کو آسان بنانے کے لئے ہم نے پیشہ ور ماہرین کی جدت طرازیوں پر مبنی ر یلنگ کے نت نئے انداز آپ کے لئے منتخب کئے ہیں آئیے آپ ان سےاستفادہ کریں۔۔

لکڑی کی ریلنگ مگر انداز نئے

ان ڈور سیڑھیوں کے لئے لکڑی کی ریلنگ کا انتخاب نیا نہیں خاصا پرانا ہے جو کہ سادہ ہونے کے ساتھ مضبوط اور پائیدار انداز بھی ہے۔یہ اسٹائل عام طور پر لکڑی یا پکے ماربل کی سیڑھیوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جدید دور میںساخت کو تبدیل کئے بغیر ووڈ ریلنگ کے اسٹائل تبدیل کئے گئے ہیں گرل کے اختتامی اور آغاز میں لکڑی کے افقی طور پر کھڑے پینل جہاں سیڑھی کی بناوٹ کو جدت بخشیں گے وہیں آپ کے گھر کی رونق کو بھی چار چاند لگادیں گے۔ اگر آپ اس ریلنگ کے ساتھ کچھ جدید اسٹائل کے بھی خواہشمند ہیں تو سیڑھیوںکی نچلی جگہ کو کپ بورڈ کا روپ دے کر ریلنگ کے ساتھ تعمیر کروادیں اور خوب داد وصول کریں۔

مڑا اور بل کھاتا ریلنگ کا انداز

اگرچہ ریلنگ کے لئے آئرن اسٹائل ایک عام اور سادہ انداز تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر آئرن ورک پر تھوڑی سی محنت کرلی جائے تو یہی محنت آپ کے گھر کی دلکشی کا سبب بن سکتی ہے۔آئرن پر بنی ریلنگ کو سیدھے سادے انداز میں بنوانے کے بجائے کچھ منفرد بل کھاتا انداز دلوائیں اور پھر کمال دیکھیں ہر کوئی آپ کی تعریف کئے بغیرنہیں رہ پائے گا۔اس ڈیزائن کی لچک اور ہم آہنگی کومزید خوبصورت بنانے کے لئے گولڈن رنگ کا انتخاب ایک الگ تھلگ انتخاب ہوگاجو آپ کے گھر کو کلاسیکل انداز میں سجاوٹی انداز دے گا۔

جالی دار ریلنگ

جالی دار ریلنگ کا اسٹائل اگرچہ عام ہے لیکن اس کے لئے سفید رنگ کا بھاری جالی دار ڈیزائن ڈارک رنگ کے فرش کے لئے بے حد موزوں ہے گرل کے اس اسٹائل کے لئے مخصوص انداز میں لکڑی اور لوہے کا ہموار مجموعہ ترتیب دیاجاتا ہےجس پر خوبصورت انداز میں نقش ونگار بنائے جاتے ہیں۔

اسٹین لیس اسٹیل ریلنگ

اسٹین لیس اسٹیل ریلنگ ایک جدیدگرل اسٹائل ہے جوگھروں کے ساتھ ساتھ آفس کے ماحول کے لئے بہترین ہے آپ کی سیڑھیاں چاہے لکڑی کی ہوں یا شیشے کی ،وال پیپر لگا ہو یا کنکریٹ کا اضافہ کیا گیا ہو اسٹین لیس اسٹیل ریلنگ کاانتخاب آپ کی سیڑھیوں کو ایک الگ دلکشی فراہم کرے گا۔ اگرچہ یہ تھوڑا مہنگا ہے لیکن بہترین ہونے کے ساتھ ایک پائیدار اور لانگ ٹائم چلنے والا مٹیریل ہے ۔

مرر اسٹائل

مکمل شیشے دار ریلنگ کا انتخاب بھی ایک جدید انداز ہے لیکن یہ اسٹائل ایک نازک انتخاب ہے۔ اس میںسیڑھیوں کو خوبصورت بنانے کے لئے شیشے والی ریلنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس اسٹائل میں شیشے کے ساتھ ساتھ اسٹیل ورک کا انتخاب بھی خوبصورت انتخاب ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین