• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شام:مشرقی غوطہ میںکیمیائی حملے میں70 سے زائد افراد ہلاک

 شام:مشرقی غوطہ میںکیمیائی حملے میں70 سے زائد افراد ہلاک

شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فوج کے مبینہ کیمیائی حملے میں بچوں سمیت ستر سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

 شام:مشرقی غوطہ میںکیمیائی حملے میں70 سے زائد افراد ہلاک

زہریلی گیس سے متاثر متعدد افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے ۔ مشرقی غوطہ کے علاقے دوما میں موجود حکومت مخالف تنظیم اور طبی امداد د ینے والی غیر ملکی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس والےبیرل بم شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں سے گرائے گئے ۔

زہریلی گیس پھیلتے ہی درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ اس کیمیائی حملے سے پہلے بھی بمباری سے تباہ شہر،دومامیں تین روز تک مزید بمباری بھی کی گئی تھی ۔

 شام:مشرقی غوطہ میںکیمیائی حملے میں70 سے زائد افراد ہلاک

شامی حکومت نے کیمیائی حملے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے ۔مگر گزشتہ روز امدادی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی وڈیو اس دعوے کی تردید کر رہی ہے ۔ امریکا نے کیمیائی حملے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شامی باشندوں کی وحشیانہ ہلاکتوں کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین