ٹنڈو باگو (نامہ نگار ) شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر 4 اپریل کو کھڑے ہوکر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سخت انداز سے نعرے بازی کرنے والی نوجوان لڑکی فیروزہ لاشاری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کو سندھ میں بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے لائیک کیا جارہا ہے۔
فیروزہ لاشاری کی جانب سے جس جرائتمندانہ انداز سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر نعرے لگائے جانے کو سراہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر جس بھرپور انداز سے اس وڈیو کو شیئر کیا جارہا ہے اس سے سندھ کی سیاست میں تبدیلی کے اشارے ملتے ہیں۔
فیروزہ لاشاری ضلع جیکب آباد کے علاقے ٹھل سے تعلق رکھتی ہیں اوراپنے خاندان کے ہمراہ اس وقت حیدر آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا تعلق پیپلز پارٹی شہید بھٹو سے ہے ۔