• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ امریکی سفیر کے سامنے اٹھائیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار نے واضح طور پر ٹریفک قانون توڑا ،اس کے باعث نوجوان جاں بحق ہوا، واقعہ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے، وزارت خارجہ معاملہ امریکی سفیرکے سامنے اٹھائے گا۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار نے واضح طور پر ٹریفک قانون توڑا جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہوا۔
تازہ ترین