اگر ہم قدرت کی پیدا کردہ بیش بہا نعمتوں کی قدر جانتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن رکھیں تو کبھی بیمار نہ ہوں کچھ ایسی ہی مسیحائی تاثیر لیموں پانی کی ہے جو ہمیں نہ صرف کڑکڑاتی گرمی میں جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید اور ہر مرض کا علاج ہے۔لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں۔
لیموں پانی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، لیموں پانی میٹابولزم کو بہتر بنا کر آپ کے جسم کو طاقتور بناتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی صاف کرتا ہے۔روزانہ دو گلاس لیموں پانی دو ہفتے تک استعمال کرتی رہیں تو درج ذیل خیرت انگیز فوائد حاصل ہوںگے۔
پیٹ کے مسائل بہتر کرے
لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، لیموں پانی پینے کے کچھ دن بعد پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوجاتا ہے۔
نزلہ زکام سے تحفظ
ترش پھل جیسے لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو ایسا جز ہے جو نزلہ زکام سمیت جسم میں ورم کا خطرہ کم کرتے ہیں، تاہم اس کا فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ طویل عرصے سے اس مشروب کو استعمال کررہے ہوں ۔
جسمانی وزن میں کمی
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا، دو ہفتے استعمال سے آپ لگ بھگ آدھا کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔
دانوں کو نکلنے سے روکے
لیموں کا رس ہماری جلد میں موجود تیزابی اثرات کو کم کر کے دانوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔ لیموں کے رس سے چہرے پر مساج کرنا کلینزنگ کا بہترین طریقہ ہے۔
پتّے میں درد
اگر آپ پتّے میں درد کی بیماری کا شکار ہیں تو کھانے کے ساتھ لیموں پانی کا استعمال کریں۔
فوڈ پوائزننگ
سفر کے دوران لیموں پانی کا استعمال ضرور کریں۔ یہ آپ کو فوڈ پوائزننگ سے بچاتا ہے۔
تھکن اور جسم میں درد
لیموں پانی کا استعمال جسم کے مخصوص حصوں میں درد، نیند نہ آنا اور تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے نہایت مفید ہوتا ہے۔
سوزش کا خاتمہ
لیموں میں سوزش کا خاتمہ کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے جسم میں تیزابیت کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اور یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ جسم میں سوجن تیزابی اثرات کے باعث ہوتی ہے۔
ورزش کے بعد کھچاؤ
ورزش کے بعد پٹّھوں میں کھچاؤ اور جسم میں درد سے آرام کے لئے لیموں پانی کا استعمال بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
جوڑوں میں درد اور سوجن
لیموں کا رس ہمارے جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار کو کم کرتا ہے اور جوڑوں میں درد اور سوجن کا خاتمہ کرتا ہے۔
بیمار ہونے سے بچائے
وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور لیموں میں یہ جز بہت زیادہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیموں پانی کا استعمال موسمی امراض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
ہموار جلد
لیموں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ کی روک تھام اور نقصان دہ اجزا کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جو جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بنتے ہیں، مگر دو ہفتے مسلسل استعمال سےآپ کی رنگت صاف ہوجائے گی۔