ٹی20 ایشیا کپ 2025ء میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر نوین الحق ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق کندھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں، ان کی جگہ فاسٹ بولر عبداللّٰہ احمد زئی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق نوین الحق کو میڈیکل ٹیم نے ایشیا کپ کے باقی میچز کےلیے مکمل فٹ قرار نہیں دیا ہے، وہ اب مکمل فٹنس اور ری ہیب کے انگلینڈ جائیں گے۔