• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رمضان میں کھانےپینے کی 19اشیاسستی ملیں گی

ماہ رمضان کے دوران عوام کو کھانے پینے کی اشیا میں ریلیف دینے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 19 اشیاء ضروریہ پر 4 سے 50 روپے تک سبسڈی دینے کی سمری تیار کر لی ، منظوری آج اقتصادی رابط کمیٹی سے لی جائے گی ۔

19 اشیاء ضروریہ پر ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سب سڈی دینے کی تجاویز طے کی گئی ہیں۔ آٹے پر 4 چینی پر فی کلو 5 روپے سبسڈی دینے کی تجاویزجبکہ گھی پر فی لٹر 15 ، آئل پر 10 روپے ،دال چنا پر 20 ،دال مونگ پر 15 روپے ،دال ماش اور مسور پر 10 ،10 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجاویز دی گئیں

وزرات صنعت و پیداوار نے سمری تیارکرلی ہے جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں لی جائےگی ، جس کااجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آجطلب کرلیاہے ۔

سفید چنے پر 25 روپے ، بیسن پر فی کلو 20 روپے ، کھجور پر 30 روپے، باسمتی چاول پر 15 روپے فی کلو ،سیلا اورٹوٹا چاول پر پندرہ پندرہ روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجاویزدی گئی ہیں ۔

اسی طرح مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے،800 ملی لٹر بوتل پر 10 روپے جبکہ چائے پر 50 روپے اور دودھ پر 15 روپے سبسڈی دینے کی تجاویز سمری کاحصہ ہیں ۔

تازہ ترین