• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی قبائلی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،آصف زرداری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے قبائلی یوتھ جرگہ کے ایک وفد سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قبائلی علاقہ جات کے عوام کے ساتھ اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات کو قبائلی علاقوں میں وسعت دینے، قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام اور این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حصہ مختص کرنے کے مطالبات کی جدوجہد میں قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی، لسانی، تہذیبی اور جغرافیائی لحاظ سے قبائلی علاقوں کا صوبے کے ساتھ انضمام قدرتی امر ہے۔ قبائلی علاقوں کے اس وفد نے قبائلی علاقوں کی تمام ایجنسیوں کی نمائندگی کرنے والے 25اراکین شریک تھے۔ ٹیلی وژن کے معروف اینکر سلیم صافی بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر بخاری، آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ، پی پی پی فاٹا کے صدر اخونزادہ چٹان، خواتین ونگ فاٹا کی صدر ڈاکٹر صائمہ، پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش، ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری فوزیہ حبیب اور پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر بھی اس جلاس میں موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حالانکہ اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات قبائلی علاقوں تک بڑھانے کا بل حال ہی میں قومی اسمبلی نے پاس کر دیا ہے لیکن یہ توقعات کو پورا نہیں کرتا پھر بھی پارٹی نے سینیٹ میں اس بل کی حمایت کی کیونکہ وہ یہ موقع کھونا نہیں چاہتی تھی ۔  
تازہ ترین