• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم میں پسند کی شادی کی کوشش پر لڑکی قتل

جہلم میں پسند کی شادی کی کوشش پر لڑکی قتل

جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں غیرت کی نام پر لڑکی کا قتل کردیا گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جلال پور شریف کی رہائشی شگفتہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، گزشتہ رات شگفتہ گھر سے بھاگ کر حسنین کے گھر آگئی تھی، لڑکی کے اہل خانہ چند روز میں حسنین سے شادی کا کہہ کر گھر واپس لے گئے، تاہم گھر پہنچ کر شگفتہ کو گلا دباکر قتل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین