• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے میں پارٹی کا عام کارکن تھا۔
بہت سال تک کارکن رہا لیکن آگے نہیں بڑھ سکا۔
پھر میں صوبائی سطح کے ایک رہنما کا چمچہ بن گیا۔
مجھے بلدیاتی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ مل گیا۔
میں کونسلر بن گیا۔
پھر میں قومی سطح کے رہنما کا کڑچھا بن گیا۔
مجھے صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں پارٹی ٹکٹ مل گیا۔
میں ایم پی اے بن گیا۔
پھر میں مرکزی قیادت کا کٹورہ بن گیا۔
مجھے قومی اسمبلی کے انتخاب میں پارٹی ٹکٹ مل گیا۔
میں ایم این اے بن گیا۔
مجھے وزیر نہیں بنایا گیا۔
پھر میں لوٹا بن گیا۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین