• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ٹوائلٹ کی قلت کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

بھارت میں ٹوائلٹ کی قلت کیوں ، وجہ سامنے آگئی

بھارت میں بیت الخلا کی قلت کے قصے تو پوری دنیا میں مشہور ہیں،اس بنیاد پر لڑکیاں شادی سے انکار کرتی رہی ہیں،کہیں پورے گائوں میں سرے سے ٹوائلٹ ہی موجود نہیں تو کہیں وزراء لب سڑک پیشاب کرتے پکڑے جاتے رہے ہیںاور ان سب کی بنیادی وجہ ٹوائلٹ کی عدم دستیابی تھا۔

ٹوائلٹ کی شدت سے کمی بھارت کا سنگین مسئلہ ہےاور آدھی سے زائد آبادی کیلئے رفع حاجت کا مناسب بندوبست یا ٹوائلٹ کی سہولت دستیاب نہیں جس کی وجہ سے خواتین اور مردحضرات رفع حاجت کیلئے کھلے میدانوں کا رخ کرتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ بھارت میںمتعدد مسائل اور امراض سامنے آرہے ہیں ۔


اس مسئلے پر بھارت میں فلمیں بھی بنائی گئیں تاہم اس سنگین صورت حال کے جن پر قابو نہیں پایا جا سکا،بھارت میں ٹوائلٹ کی قلت پر آزادی کے70سال بعد بھی قابو کیوں نہیں پایا جا سکا اس کی ایک وجہ اور سامنے آئی ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ بھارت کے شہر بریلی کے مضافات میں واقع ایک گائوں کے رہائشی34براج لال نے اپنے گائوں میں بیت الخلاء بنایا ،اس سہولت سے براج کے گائوں کے لوگ استفادہ کر رہے ہیں،براج لال ٹوائلٹ کی تعمیر کے بعد حکومت کی اعلان کر دہ اسکیم کے تحت مقررہ رقم کا حقدار بن گیا جس کی تعمیر کے بعد وہ حکومت سے رقم حاصل کرنے کا اہل تھا ۔

اسی سوچ کے تحت براج لال اپنے گائوں والوں کے ساتھ بلاک ڈیولپمنٹ کے دفتر پہنچا اور کلیم کیلئے دعویٰ کیا تاہم بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرپنکج کمار گوتم نے براج لال کے اس مطالبے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ تمہارا بنایا گیا ٹوائلٹ حکومت کے منظور کردہ ڈیزائن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرپنکج کمار گوتم کے روکھے جواب سے براج لال اورآفیسر میں خوب بحث و تکرار ہو ئی ،مسئلے کے حل کے بغیر آفیسرنے ڈرائیور کو وہاں چلنے کیلئے کہا ،ڈرائیور نےگاڑی اسٹارٹ کی اور روانہ ہوگیا لیکن براج لال بھی شدید غصےمیںتھا اس نے لپک کرگاڑی کی ونڈ اسکرین کے وائپر پکڑ لئے اورگاڑی کے بونٹ پر لٹک گیا۔

ڈیولپمنٹ آفیسرپنکج کمار گوتم جو گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا گاڑ ی نہیں رکوائی ،براج لال نے اس دوران اپنے موبائل فون سے پولیس سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس مدد کو نہ آئی۔سرکاری آفیسرنے اس تمام واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ،گاڑی اسی حالت میں چلتی رہی جو ٹریفک جام کی وجہ سے چار کلو میٹرکا فاصلہ طے کرنے کے بعد رکی۔

بعد ازاں ڈیولپمنٹ آفیسرپنکج کمار گوتم اور براج لال نے ایک دوسرے کیخلاف اقدام قتل کی شکایات درج کرائیں ۔

تازہ ترین