• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی دیوار کی تعمیر کے ساتھ کچھ سجاوٹ بھی ضروری

بیرونی دیوار کی تعمیر کے ساتھ  کچھ سجاوٹ بھی ضروری

بیرونی حصہ کسی بھی گھر کے لئے ایک خاص مقام رکھتا ہے ۔گھر میںمہمانوں کی آمد پر ان کی نظر سب سے پہلے گھر کے بیرونی حصے پر پڑتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ حصہ جتنا متاثر کن ہو گامہمان اتنے ہی زیادہ آپ کے ذوق کی تعریف کریں گے۔بیرونی حصے میں سب سے زیادہ اہم بیرونی دیواریں ہوتی ہیں جن کو اگر سلیقے کے ساتھ سجایا جائے تو سادہ سا گھر بھی خوبصورت دکھائی دینے لگتا ہے ۔اور بات ہو جب گھر کی دیواروں کی تعمیر یا ان کی سجاوٹ کی تو ذہن میں مختلف سوال ابھرنے لگتے ہیںمثلا گھر کی بیرونی دیواروں کے لئے کون سے پودے استعمال کئے جائیں ؟کون سا پینٹ دیواروں کے لئے منتخب کیا جائے جو بارش اور دھوپ سے محفوظ رکھے ؟کن تجاویز پر عمل کیا جائے؟چونکہ گھر کی بیرونی دیواروں کی سجاوٹ اندرونی دیواروں کی سجاوٹ کے پیش نظر زیادہ محتاط رہ کر کرنی پڑتی ہے اس لئے عام طور پر ان کی سجاوٹ کے لئے لوگ خاصے پریشان نظر آتے ہیں آج ہم بات کریں گے گھر کی بیرونی دیواروں کی سجاوٹ پر تاکہ آپ کی اس مشکل کو بآسانی دور کیا جاسکے ۔

پھول پودے اور بیرونی دیوار کی سجاوٹ

پھول پودوں سے سجاوٹ کا تصورگھر کے اندرونی حصوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بیرونی دیوار کی تازگی اورسجاوٹ میں اضافہ کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلے میں بوگن ویلیا کی بیل آپ کے لئے کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔بوگن ویلیا کی بیل جہاں سینکڑوں پرندوں کے رہنے کا ٹھکانہ ہوتی ہے وہیں آپ کے گھر کیر ونق میں اضافہ کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے ۔

اس کی تہہ در تہہ الجھی شاخوں میں سبز پتے اور گلابی پھول آپ کے گھرکا بیرونی حصہ کو بارونق بناسکتے ہیں ۔بوگن ویلیا کی بیل کے علاوہ بیرونی دیوار کی سجاوٹ کو اگر آپ ماڈرن لک دینا چاہیں تو منتخب پودوں کو فریم میں لگا کر بیرونی دیوار پر نصب بھی کرسکتے ہیں یا پھر پھول پودوں سے بیرونی سجاوٹ کے لئے آرائشی ٹوکری کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔آپ ٹوکری میں پھول پودے رکھ کر اسے بیرونی دیوار کے ساتھ بھی ہینگ کرسکتے ہیں۔

٭ پودوں کے لئے چھوٹے سائز کے آرائشی گملے بھی آپ کی بیرونی دیوارکی سجاوٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ان گملوں کو نصب کرنے کے لئے مختلف قسم کے اسٹینڈ مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان میں سے کچھ کو دیواروں پر فکس کرکے ان پر گملے لگائے جاسکتے ہیں۔یا کچھ کو بیرونی دیوار کی چھتوں کے ساتھ ہینگ بھی کیا جاسکتا ہے۔یہ ہرے بھرے پودے گھر کی دیواروں کو خوشنما بنانے کے ساتھ ساتھ اسے ہرا بھرا اسٹائل دیں گے۔

٭اس کے علاوہ بیرونی دیوار وں میں سے کسی ایک یا پھرمرکزی دیوار کو مکمل طور پر پودوں کے لئے مختص کیا جاسکتا ہے ۔یہ سجاوٹ بھی مکان کے بیرونی حصے کی تعمیر کو اک نیا لک دے گی ۔

سادہ دیوار کے ساتھ پتھر کی دیوار کی تعمیر

عام طور پر گھر کی بیرونی دیواروں کے لئے سادگی کا خیال رکھا جاتاہے۔لیکن اگر سادہ دیواروں کے ساتھ پتھر کی ایک دیوار تعمیر کروالی جائے تو آپ کے گھر کا بیرونی حصہ ماحول کو فورا بہتر بنا دے گا۔ پتھرکی دیواریں اگرچہ پرتگالی دور کا رواج ہے لیکن جدید دور میں پتھر کی دیوار کو بطورسجاوٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ لکڑی کی طرح ہی پتھر بھی قدرتی نظر آنے کے ساتھ ساتھ مضبوط مواد بھی ہے۔ 

یہ آئیڈیا ماحول میں ایک مضبوط اور ٹھنڈی وضع کا اضافہ کرتاہے، چاہے وہ اندرونی حصہ ہو یا بیرونی۔پتھر کی دیوار کی تعمیر کے بجائے ریتیلے پتھر سے بنے ٹائل بھی دیواروں کی تعمیر میں کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ دیوار پر لگی ہلکی روشنی دینے والی لائٹیں مکان کے بیرونی حصے کو بہترین انداز دیں گی لائٹوںاور پتھر کی دیواروں کا عکس جب گھر میں موجود سوئمنگ پول پر پڑتا ہے تو بھی ایک خاص اور خوبصورت احساس پیدا کرتا ہے۔

بیرونی دیواروںکے لئے ٹائلز کا استعمال

گھر کے اندرونی حصوں کے لئے ٹائلز کا استعمال ضروری سمجھا جاتا ہے ،ٹائلز اگر سادہ بھی ہوں تو ان کا انتخاب آپ کے گھر کو نمایاں کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ اگر آپ بیرونی دیوار کے لئے پتھر کے انتخاب میں دلچسپی نہیں رکھتے تو بیرونی حصے کے لئے گہرے رنگوں کے ٹائلز کا انتخاب کیجئیے۔ مختلف رنگوں کے انتخاب میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ یہ رنگ آپس میں ہم آہنگ ہوں لیکن بے ترتیب نہ ہوں۔

بیرونی حصے کی دیواروں کا رنگ

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کچھ گھر آپ کی توجہ اپنی جانب ایسیمبذول کرالیتے ہیں کہ آپ راہ چلتے رکنے اور اس کو دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اس لئے آپ کے گھر کا بیرونی حصہ آپ کی شخصیت اور گھر کے اندرونی حصے دونوں کا ترجمان ہوتا ہے۔اور بیرونی حصے پر ہوا رنگ و روغن خاص اہمیت رکھتا ہے ۔بیرونی حصہ ڈیزائن کرتے وقت یاد رکھی جانے والی چند اہم باتوں میں سے ایک رنگوں کا ملاپ ہے۔ ایک گہرے اور ہلکے رنگ کو ملا کر آپ ایک جدید اور فیشن ایبل وضع حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین