• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صدام حسین کی لاش غائب؟

عراق کے شہرتکریت میں واقع سابق عراقی صدرصدام حسین کے مقبرے کو تباہ کر دیا گیا،جہاں مزار تھا وہاں اب صرف ملبہ پڑا ہے قبر بھی کھدی ہوئی ہے اور میت غائب ہےجبکہ مزار کی نگرانی کرنے والا شیخ ندا بھی لا پتہ ہو گیا ہے ۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اور بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق سا عراقی طیارے نے مزار پر بمبا ری کی ہے ، لا ش صدام کی بیٹی ہالہ اردن لے گئی ہیں تاہم مقا می عالم دین کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی بیٹی ہالہ یہاں نہیں آ ئیں ۔

دوسری طرف سابق صدر صدام حسین کے سابق گارڈ کی رائے ہے کہ سابق صد ر کی لاش ملبے میں دبی ہوئی ہے ۔

صدام حسین کی لاش غائب؟

مقا می ذرا ئع کا کہنا ہے کہ صدام حسین کے مقبرے پر کثیر تعداد میں لوگ آنے لگے تھے جو ان کے اب بھی معتقد ہیں ۔

واضح رہے 69 سالہ صدام حسین کو 30دسمبر 2006 بمطابق 10 ذوالحجہ 1427ھ (عید الاضحی کے دن) کوپھانسی دی گئی تھی۔

انہیں عراق کی اعلیٰ عدالت نے دجیل میں 1982 میں148 افراد کی ہلاکت کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ان افراد کو صدام حسین پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ہلاک کر دیا گیا تھا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق امریکی صدر بش نے ذاتی طور پر صدام حسین کا جسد خاکی امریکن فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بغداد سے تکریت کے شمال روانہ کی تھی۔

سابق صدر کی 28 اپریل کو سالگرہ کا بھی دن ہے ۔

تازہ ترین