• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے کشمیری کی ایجاد، الفاظ گننے والا پین بنا لیا

ننھے کشمیری کی ایجاد،الفاظ گننے والا پین بنا لیا

خوف اور دہشت کے سائے بھی تخلیقی صلاحیتیں دبا نہیں سکے ، 9 سالہ کشمیری بچے نے الفاظ کی تعداد گننے والا انوکھا پین بناڈالا۔

سری نگر سے تعلق رکھنے والے مظفر احمد خان نے جو منفرد پین بنایا ہے وہ صفحات پر لکھے جانے والے الفاظ گننے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔


پین دوران لکھائی الفاظ گنتا رہتا ہے جن کی تعداد اس پر نصب چھوٹی سی ایل سی ڈی اسکرین پر نمایاں ہوجاتی ہے۔

مظفر کا کہنا ہے کہ گذشتہ امتحان میں اسے مقررہ تعداد سے کم الفاظ لکھنے پر کم نمبر ملے تھے جس کے بعد اس نے یہ پین بنانے کی ٹھان لی۔

تازہ ترین