• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خستہ حال تین منزلہ عمارت چند سیکنڈز میں زمین بوس ہوگئی


بھارتی شہر آگرہ کے رہائشی چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے خاصے پریشان نظرآرہے ہیں،تفصیلات کے مطابق گھروں میں موجود یہ چوہے ناصرف عمارتوں اور گھروں میں گھس کی اس کی بنیادیں کھوکھلی کر رہے ہیں بلکہ کئی پائپ لائنز ،گلیاں اوردیگر اشیاء کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

حال ہی میں آگرہ میں موجود ایک تین منزلہ خستہ حال عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے بارے میں زرائع کا کہنا ہے کہ اس عمار ت کو یہ چوہے پچھلے دس سال سے نقصان پہنچا رہے تھے جس کے بعد یہ عمارت اس قدر خستہ حال ہوگئی کہ اسے زمین بوس ہونے میں چند سیکنڈز ہی لگے۔

چند سیکنڈز میں عمارت زمین بوس ہونے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین