• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے: سماجی خدمات پر مرزا انور بیگ کے لیے خصوصی ایوارڈ

ناروے: سماجی خدمات پر مرزا انور بیگ کے لیے خصوصی ایوارڈ

راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا محمد انور بیگ کو ان کی گرانقدر سماجی خدمات پر لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مرزا انور بیگ جو سترکی دہائی کے اوائل سے ناروے میں مقیم ہیں، کمیونٹی کےلیے سماجی خدمات کے حوالے سے ہمیشہ پیش رہتے ہیں۔ اس دوران ناروے کے علاوہ وہ پاکستان میں بھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔

یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ دنوں قرارداد مقاصد و قرارداد پاکستان کے حوالے سے اوسلو میں منعقد ہونے والی اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی سالانہ تقریب کے دوران دیا گیا۔

اس پروقار تقریب میں ناروے میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نارویجن پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ناروے: سماجی خدمات پر مرزا انور بیگ کے لیے خصوصی ایوارڈ

اسلام آباد،راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نوے کی دہائی کے اوائل میں قائم ہوئی اور سوسائٹی کو قائم کرنے کی تجویز بھی پہلی دفعہ مرزا انوربیگ نے سوسائٹی کے موجودہ صدر مرزا محمد ذوالفقار کے سامنے پیش کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے رہائشگاہ پر ہی اپنے ہم خیال لوگوں سے پہلی مشاورتی ملاقات کی۔

بعدازاں ایک باقاعدہ اجلاس کے دوران بزرگ شخصیت چوہدری محمد نذیر کو سوسائٹی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ آئین کی تیاری میں سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ شہبازطارق نے بنیادی کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں مرزا محمد ذوالفقار نے بھرپور تعاون کیا۔

مرزا انور بیگ نے سوسائٹی کے کامیابی کے لیے متحرک کردار ادا کیا اور لوگوں سے رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں قدرتی آفات زلزلے اور سیلاب کے دوران اپنے دوستوں اور سوسائٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں جاکر لوگوں کی مدد کی۔

ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے لاکھوں روپے عطیات زلزلہ اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کئے۔ خاص طور پر زلزلے میں آزاد کشمیرکے علاقوں اور سیلاب کے دوران مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کی بستی نبی پور کو دوبارہ تعمیر کرانے میں مرزا انوربیگ اور ان کے ساتھیوں کا کردار بہت اہم ہے۔

تازہ ترین