• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائیرپورٹ20اپریل کو نہیں 3مئی کوپروازوں کیلئے کھلے گا

اسلام آباد(حنیف خالد)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی اور غیر ملکی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا آغاز 20اپریل کی بجائے 3مئی کو کرنے کا بدھ کی شام سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سرکاری اعلان کے آرڈر (Notom)بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ اور ٹیک آف کرنے والی ملکی اور غیر ملکی فضائی کمپنیوںکو جاری کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے، ائربلیو، شاہین ائرلائن، سعودیہ ائرلائن، ایمریٹس ائرلائن، الاتحاد ائیرلائن، کویت ائیرویز، قطر ائیرویز، عمان ائیرلائن، چائنا ائیرلائن، ترکش ائیرلائن، افغان ائیرلائن کو ہنگامی بنیادوں پر نوٹم بھجوا دیئے گئے ہیںنیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 اپریل کی بجائے 3مئی کو اپریشنلائز کرنے کی ہدایات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو کامن ویلتھ ہیڈ آف سٹیٹ میٹنگ میں شرکت کے لئے لندن گئے ہوئے ہیں کی مشاورت سے ان کے ایڈوائزر ایوی ایشن سردارمہتاب احمد خان نے بدھ کو دی ہیں۔ جنگ گروپ کے سینئرصحافی حنیف خالد نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے20اپریل کو آپریشنلائز کئے جانے کے فیصلے کو مؤخر کرنے کی جامع خبر16اپریل کو شائع کی تھی جو جنگ کااعزاز ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر عہدیدار نے جنگ کو بتایا کہ مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان کے پہلے گرین فیلڈ اور جدید ترین ائیر پورٹ کے دورے کے دوران اس بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سٹیٹ آف دی آرٹ تنصیبات کے مزید ٹسٹ اینڈ ٹرائل کرنے کے لیے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف20اپریل سے شروع کرنے کی بجائے 3مئی2018 سے پروازوں کے لئے کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ آپریشنلائز ہونے کےبعد اس نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے والےمسافر بردار طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے مسافروں کے اترنے طیاروں میں سوار ہونے پسنجر بیگج طیاروں تک پہنچانے اور آنے والے مسافروں کا بیگج خودکار نظام کے ذریعے طیارے تک پہنچانے اور آنے والے مسافروں کاسامان کم سے کم وقت میں خصوصی کنوئیر بیلٹ کے ذریعے چند منٹوں میں مسافروں کے حوالے کرنے میں کسی قسم کاسقم پیش نہ آئے۔
تازہ ترین