• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری جنوبی پنجاب میںنئے صوبہ کےحامی تو سندھ میں مخالف کیوں ،آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے 29اپریل کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی بات کرتے ہیں تو پھر سندھ میں نئے صوبے کے قیام مخالفت کیوں کی جاتی ہے۔ کراچی کی مہاجر عوام سے کے الیکٹرک کی ظلم و زیادتی پر فیصلہ کن کردار ادا کرنے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔مذہبی جماعت کی جانب سے جو ہڑتال کا اعلان کیا گیا اس پر حکومت اور اداروں کی خاموشی کے حوالے سے تحفظات ہیں ۔اسی ہڑتال کا اعلان مہاجر قومی موومنٹ یا متحدہ کا کوئی دھڑا کرتا تو اسے بھی اسی خاموشی سے برداشت کرلیا جاتا ؟ متحدہ پاکستان یہ تعین کر لے کے اس کا لیڈر کون ہے پھر ان سے بات کر نے بارے میں دیکھتے ہیں۔پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین ہے کالا باغ ڈیم نہیں بلکہ دوسرے نئے ڈیم بننے چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قوم میں جو اضطراب پایا جاتا ہے اسے دور کرنے کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ اب قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے اور اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ 29اپریل کولیاقت آباد برج پر جلسہ عام کرے گی اور کراچی کی مہاجر عوام سے کے الیکٹرک کی ظلم و زیادتی پر فیصلہ کن کردار ادا کرنے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔ آفاق احمد نے کہاکہ کراچی میں آج کے الیکٹرک نے جو ظلم و زیادتی کا سلسلہ شروع کیا ہے اسکے خلاف اقدامات کیلئے کوئی دو آراءنہیں ہوسکتی لیکن مذہبی جماعت کی جانب سے جو ہڑتال کا اعلان کیا گیا اس پر حکومت اور اداروں کی خاموشی کے حوالے سے تحفظات ہیں ۔
تازہ ترین