• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سندھ گیمز کا آغاز، بلوچ بولٹ کا نیا ریکارڈ

کراچی میں سندھ گیمز کا آغاز، بلوچ بولٹ کا نیا ریکارڈ

کراچی میں سندھ گیمز کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا، ایتھلیٹکس مقابلے کی 200میٹر ریس میں کراچی کے معید بلوچ المعروف بلوچ بولٹ نے سندھ گیمز کا نیاریکارڈقائم کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسپورٹس سینٹرمیں تاریخ کے مہنگے ترین سندھ گیمز شروع ہوگئے ہیں۔ شدید گرمی میں کھلاڑی سہولیات سے محروم ہیںمگر اس کے باوجود وہ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی فائیٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

آج ہونے والے مقابلوں میں 200 میٹرز ریس میں کراچی کے معید بلوچ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔معید نے مقررہ فاصلہ 21 اعشاریہ 96 سیکنڈ میں طے کیا۔ اس سے پہلے ریکارڈ 22 اعشاریہ 50 سیکنڈ کا تھا۔

کراچی میں شدید گرمی ہے لیکن کھلاڑیو ں کے لئے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، ٹھنڈا پانی بھی میسر نہیں ،کھلاڑی اس صورتحال میں کافی پریشان ہیں ،جبکہ آفیشلز نے 15 ہزار کا چیک باؤنس ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔

تازہ ترین