• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وارنر بروس تھیم پارک تعمیر کے آخری مراحل میں

 وارنر بروس تھیم پارک تعمیر کے آخری مراحل میں

ابوظہبی میں معروف امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی وارنر بروس کے تحت ا پنی نوعیت کا انوکھا اور دلچسپ انڈور تھیم پارک عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔


جی ہاں ایک بلین ڈالر لاگت سے بننے والے اس تھیم پارک کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے اور1عشاریہ65ملین اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے اس وسیع و عریض امیوزمنٹ پارک میں بگز بنی، ٹام اینڈ جیری، لیونی ٹیونز، ڈیفی ڈک،ٹوئیٹی، گوفی اوررالف ڈوگ اینڈسیم شیپ وولف سمیت 55نامور وارنر بروس کردار یہاں موجود ہوںگے ۔

 وارنر بروس تھیم پارک تعمیر کے آخری مراحل میں

صرف یہی نہیں بلکہ اس تھیم پارک میں 29دلچسپ رائیڈزبھی آپ کا انتظار کر رہی ہیں اور انڈور پارک میں 6 مختلف پورشنز ایسے بھی ہیں جہاں ہر کردار کے لائیو شوز بھی منعقد کئے جائیں گے ۔

 وارنر بروس تھیم پارک تعمیر کے آخری مراحل میں

تو بس انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ اس انڈور تھیم پارک کی تکمیل آخری مراحل میں ہے جو رواں سال 25جولائی کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

تازہ ترین