• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مالدیپ میں زیرِآب دلکش وِلا تیار

بڑی بڑی عما رتوں اور وسیع و عریض رقبے پر پھیلے رہائشی مکان تو دنیا بھر میں تعمیر کیے جا تے ہیں لیکن مالدیپ میں زیرِ سمند ر ایک منفردوِلا قا ئم کیا گیا ہے جو پانی سے کئی فٹ گہرائی میں ہے ۔


یہ بنگلہ16عشاریہ4فٹ پا نی کی گہرائی میں واقع ہے جبکہ اس کی 4 دیواری کو مکمل طور پر شیشے سے بنا یا گیا ہے۔

مالدیپ میں زیرِآب دلکش وِلا تیار

اس دلکش گھر میں سونے کے لئے پر سکون بستر موجود ہے جبکہ چاروں جانب شفاف شیشے کی دیواریں بنی ہیں جس کے آر پار زیرِ سمندرکا دلکش نظارہ آپ کا انتظار کر رہا ہے ۔

مالدیپ میں زیرِآب دلکش وِلا تیار

اس ولا کی خصوصیات میں  دلکش شفاف شیشے والے باتھ روم اور شاندار ڈائننگ ایریاجبکہ بڑے ہا ل میں شیشے کے پاس بیٹھ کر کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق کا بھی نظارہ کیا جاسکتاہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس کی سجاوٹ میں سمندری رنگ اور آبی مخلوق کو مدِ نظر رکھ کردلچسپ تزئین وآرائش بھی کی گئی ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہے تاہم اس انوکھے وِلامیں ایک رات گزارنا ہے تو جیب میں50ہزار ڈالر رکھ لیں۔

تازہ ترین