• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سنسنی خیز فلم’گرے میٹر‘کا فائنل ٹریلر جاری

سنسنی خیز فلم’گرے میٹر‘کا فائنل ٹریلر جاری

تھرلر اور سنسنی خیز فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈسائنس فکشن فلم ’گرے میٹر‘ کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


گریگ اے ساگر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ایلین’خلائی مخلوق‘کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک حادثے کے نتیجے میں زمین پر آپہنچتا ہے اور اس کے بعد واپسی کے لیے ایک خاتون کو ڈھال بنالیتا ہے۔

سنسنی خیز فلم’گرے میٹر‘کا فائنل ٹریلر جاری

فلم کی کاسٹ میں سیان پیٹرک ڈولن، ایلیس کروکر، فی بلانی، ڈریا کنگ، شان میزوکا اور کرسٹین کیلیبا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گریگ بیربام اور وائٹ کولن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم کل یعنی 20اپریل کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

تازہ ترین