• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ،ازبکستان میں تجارت کے فروغ و سرمایہ کاری کیلئے ایم اویوپردستخط

پاکستان ،ازبکستان میں تجارت کے فروغ و سرمایہ کاری کیلئے ایم اویوپردستخط

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر )پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاک ازبک بزنس فورم کااسلام آباد میں افتتاح اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، پاک ازبک بزنس فورم کے دفتر کا افتتاح صدر سرمدعلی اور ازبکستان کے وزیر بیرونی تجارت خوجیف نے مشترکہ طور پر کیا ،قبل ازیں ازبک وزیرکی سربراہی میں نے پاک ازبک بزنس فورم کے صدر سرمد علی سے ملاقات کی اور باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، ازبک وفد میں ازبکستان کے پاکستان میں نائب سفیر ظفر احمدوف، ازبک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین اکرامووف، ڈائریکٹر زرعی پیداوار و مشینری عظمت بولیسف اور دیگر حکام شامل تھے ، اسلام آباد میں پاک ازبک فورم کے سربراہ میجر جنرل ( ر) خالد عامر جعفری بھی موجود تھے ، مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب ازبکستان کے سفارتخانے میں ہوئی جس میں پاکستان اور ازبک کی کاروباری شخصیات،راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرزاہد لطیف خان ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ عامر وحید،پاکستا ن فارما مینوفیکچر رز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین ارشد محمود ، ٹیکسٹائل ، لیدر، فٹ ویئر سمیت دیگر شعبوں کے نمائندے شریک ہوئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ازبک وزیر نے کہا پاکستان ہمارا سٹرٹیجک شراکت دار ہے، دونوں ملکوں کے مابین تجارتی حجم بہت ہی کم( 3کروڑ 60لاکھ ڈالر) ہے ، ازبکستان میں بیرونی تجارت کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے زیادہ مراعات دی گئی ہیں ، اب ازبکستان کی کرنسی کا کسی بھی کرنسی میں تبادلہ کیاجاسکتا ہے، سرمایہ کاروں پر ٹیکس بوجھ 50فیصد کم کر دیا گیا ہے ، عالمی تجارتی تنظیم کی رکنیت کیلئے کوشش کر رہے ہیں ، پاکستان کیساتھ تجارت کو بڑھانے چاہتے ہیں ، ازبکستان کے صدر پاکستان کیساتھ معاشی ، تجارتی تعلقات کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں زیادہ پیشرفت ہوئی اور کاروباری افراد کو ویزہ میں آسانی پیدا کر دی گئی ہے ،اب ون ونڈو آپریشن کے تحت کاروباری افراد کو ویزہ ملے گا، سرمدعلی نے کہا پاکستان کے ازبکستان کیساتھ تاریخی ، ادبی ،ثقافتی ، مذہبی تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں وقت آگیا ہے ان مواقع کو استعمال میں لایاجائے،ہمیں مغرب کے بجائے مشرق کا رخ کرنا چاہئے ، وسط ایشیا کی تجارتی منڈیاں ہمارا انتظار کررہی ہیں ، فارماسوٹیکلز ، زراعت ، لیدر، تعمیرات ، ٹیکسٹائل شعبوں میں تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے ، ازبک چیمبر آف کامرس کے صدر اکرامووف نے کہا دورے میں تجارت کو فروغ دینے کیلئے روڈ میپ مرتب کر لیا گیا ہے ، حکومتی سطح کیساتھ ساتھ کاروباری اور عوامی سطح پر تعلقات میں وسعت دی جائیگی ، اس موقع پر فارماسوٹیکلز شعبے میں تجارت کے فروغ ار سرمایہ کاری کیلئے دونوں ملکوں میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے گئے ، پاکستان کی جانب سے فارما سوٹیکلز مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے نائب صدر ارشد محمود اور ازبکستان کی جانب سے گورنمنٹ کمیٹی آف انوسٹمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین شامیل برشینیو نے دستخط کئے ، پاک ازبک بزنس فورم کے افتتاح کے موقع پر سٹار مارکیٹنگ کے واصف احمد ، جنگ کے سید امجد علی اور دی نیوز کےعامر غور ی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین