• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا زرمبادلہ کے معاملات میں ڈالر کی بجائے یوروکو استعمال کرنے کا فیصلہ

تہران (اے پی پی) ایران کی حکومتی کابینہ نے صدرڈاکٹر حسن روحانی کی صدارت میں زرمبادلہ کے معاملات سے ڈالر کے بجائے یورو سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایران کی تمام وزارتوں، محکموں، اور سرکاری کمپنیوں کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے کہ زر مبادلہ سے متعلق اپنے تمام امور اور اعداد و شمار میں یورو کو بنیاد بنائیں۔اس فیصلے کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کو حکم دیا گیا ہے کہ اس سرکلر کی تاریخ سے یورو کی قیمت کا مستقل طور پر اعلان کیا جائے اور اس کو زرمبادلہ سے متعلق معاملات کی بنیاد قرار دیا جائے۔
تازہ ترین