• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یہ سن کر ہم پر آسمان گر پڑا کہ بڑے بھائی نے دھوکے سے مکان پر قبضہ کرلیا ہے۔
ابا کا برسوں پہلے انتقال ہوچکا تھا۔
بڑے بھائی نے مکان کے کاغذات پر اماں سے انگوٹھا لگوالیا۔
پھر ہمیں گھر سے نکال دیا۔
اماں کا کمرا بھابھی نے لے لیا۔
اماں نے دھوکے باز بیٹے کو کبھی کچھ نہ کہا۔
ہم بہنوں بھائیوں نے بڑے بھائی کو کبھی کوسنا نہیں دیا۔
لیکن پھر ایک دن شہر میں معمولی زلزلہ آیا۔
شہر کے تمام مکان اپنے قدموں پر جمے رہے۔
وہ، جو نظروں سے گرگیا تھا، صرف اُس کا مکان گرگیا۔

مراسلہ نگاروں سے گزارش ہے کہ مراسلات صاف اور خوشخط کاغذ پر ایک طرف لکھیں، لکھنے والے کا شناختی کارڈ نمبر اور پتہ بھی تحریر ہو۔ مراسلات اجتماعی اور عمومی مفاد کے موضوع پر ہونے چاہئیں۔
تازہ ترین