• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20طرز مزید مختصر،انگلینڈ کا100بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ

لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ نے ٹوئنٹی20طرز کو مزید مختصر کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے100بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے2020میں نئے مینز اور ویمنز8ٹیموں پر مشتمل ایونٹس کا آغاز ہونا ہے، اگرچہ پہلے اسے آئی پی ایل کی طرز پر ٹوئنٹی20لیگ قرار دیا گیا تھا مگر اب اس میں فی ٹیم100بالز کا نیا فارمیٹ پیش کیا گیا جسے تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر سپورٹ کیا ہے۔ ای سی بی کے چیف کمرشل آفیسر اور نئے ایونٹ کے ایم ڈی سنجے پٹیل نے کہا کہ یہ دراصل100بالز کرکٹ ہوگی جس میں15اوورز روایتی6بالز پر مشتمل ہوں گے، آخر میں10بالز کا ایک اوور ہوگا جو مقابلے میں نئی سنسنی اور جوش و خروش پیدا کرے گا۔
تازہ ترین