• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائکو نے ملک کاسب سے وسیع کیٹیلاٹک ریفارمر شروع کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بائکو ، پاکستان آئل کمپنی نے پاکستان کا سب سے وسیع کیٹیلاٹک ریفارمر شروع کر دیا ہے جس کے بعد کمپنی روزانہ 24 ہزار بیرل خام تیل صاف کرسکے گی، اور بائکو RON 92 پریمیم گیسولین کی پیداوار میں 5 گنا اضافہ ہوگا۔بائکو کے وائس پریذیڈنٹ اسد اظہر صدیقی نے کہا ہے کہ اس شاندار کامیابی کا جشن ہر پاکستانی کے ساتھ منانے کے لئے، بائیکو پوری قوم سے اپنی خوشی بانٹنے کے لئے ایک مہم شروع کر رہا ہے۔تشہیری مہم بعنوان ’جشن مناؤ، دو روپے بچاؤ‘ با ئکوکے 321 ریٹیل آؤٹ لیٹس پر شروع کردی گئی ہے۔ بائکو کی محدود مدتی پیشکش پٹرول کے صارفین کو ہر ایک لیٹر پر 2 روپے کی بچت پیش کر رہا ہے۔ صرف بائکو ایسی رعایت پیش کرسکتا ہے کیونکہ بائکو ہی اپنے ریٹیل صارفین کو اپنی مارکیٹنگ کے مارجن میں سے حصہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین