• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، فوجیوں کو قانون کی پاسداری کرنی چاہئے، آرمی چیف

میانمار، فوجیوں کو قانون کی پاسداری کرنی چاہئے، آرمی چیف

 ینگون (جنگ نیوز) میانمار کے فوجی سربراہ من آنگ ہیلنگ نے فوجی اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ ملک میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں، انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں 7 فوجی اہلکاروں کو دی گئی سزا کی مثال بھی دی جنھیں برطانوی خبررساں ایجنسی کی تحقیقات کے بعد سزائیں سنائی گئیں۔ فوجی اسکول میں خطاب کرتے ہوئے میانمار کے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوجیوں کو چاہئے کہ وہ فوجی ضابطہ اخلاق اور عالمی قوانین کا احترام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالا نہیں ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ڈن گائوں کا مسئلہ جنیوا کنونشن کے مطابق حل کرلیا گیا ہے اور ان فوجی افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جاچکی ہے جو قانون کی پاسداری میں ناکام رہے تھے۔ یہ میانمار کے آرمی چیف کا مسلمانوں کے قتل عام پر پہلا باضابطہ بیان تھا۔ اس سے قبل وہ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار کا شہری ماننے سے بھی انکاری رہے ہیں اور انہیں ملک بدر کرنے کے مطالبے میں پیش پیش رہے تھے۔

تازہ ترین