• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نولکھا ،خفیہ ادارے کے اہلکار کی خون میں لت پت لاش برآمد

لاہور(نمائندہ جنگ ) نولکھا کے علاقہ میں خفیہ ادارے کے اہلکارفیصل رشید کی کمرے سے خون میں لت پت لاش برآمدہوئی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر یلو ناچاقی سے دلبرداشتہ متوفی نے خود کشی کی ہے، 42 سالہ فیصل رشید جو پاکستان ائرفورس میں فیلڈ آپریٹر تھے، بعدازاں انہیں ڈیپوٹیشن پر عسکری خفیہ ادارے میں بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل رشید مختلف نوعیت کے اہم کیسوں پر کام کر رہے تھے۔ گزشتہ روز شام ساڑھے سات بجے ان کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو ان کی خون میں لت پت لاش ملی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی، ایس ایچ او عبدالواحد کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر یلو ناچاقی سے دلبرداشتہ فیصل نے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی، فیصل نے چار بچے،دوبیٹے،دو بیٹیاں اور اہلیہ سوگوار چھوڑے ہیں، پولیس نے شواہد کو فرانزک سائنس ایجنسی بھیج دیا ہے جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
تازہ ترین