• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج جاری ہے اس بارے میں ایک رپورٹ بھی’’ جیو پاکستان ‘‘میں شامل تھی۔کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے اظہر حسین عابدی نے کہا کہ بیرون ممالک سےہر سال لاکھوں ڈالرز کے اسکالر شپ آتے اور ضائع چلےجاتے ہیں طلبہ درست وقت پراپلائی کریں یقیناً وظیفہ ملے گا ،حمیدہ شاہد پی ٹی آئی اسپورٹس اینڈ کلچر ل ونگ کی صوبائی صدر ہیں جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں کبھی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں تھی لوئر دیر کے بچے بہت ٹیلنٹڈ ہیں میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے عمران خان کو دیکھ کر ہمیں بھی حوصلہ ہوا اور پہلی دفعہ ہمارے علاقے میں بھی ووٹ کاسٹ ہوئے۔پی پی کے رہنما عاجز دھامرا ،مرتضیٰ جاوید عباسی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ اور محمد بلال نے بھی جیو پاکستان میں گفتگو کی ،گلوکار علی عظمت کی سالگرہ پر جیو پاکستان کی جانب سے ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔مارننگ شو ”جیو پاکستان “ کا آغاز اس وقت کے سب سے ہاٹ ٹاپک علی ظفر پر میشا علی کے الزامات سے کیا گیا ۔دونوں میزبانوں کا کہنا تھا کہ شو بز انڈسٹری میں اس الزام سے بھونچال آگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے ،واضح رہے کہ معروف گلوکار علی ظفر پر میشاشفیع نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے جواب میں علی ظفر نے جواب دیا ہے کہ میں ایک باپ ہوں ایک بیٹا ہوں اور ایک شوہر ہوں میں اس الزام کے خلاف عدالت میں جاوٴں گا مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے ، میشا شفیع نے کہا ہے کہ انہیں علی ظفر کی جانب سے ایک سے زائد دفعہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا واقعات تب ہوئے جب میں اپنا نام بناچکی تھی ۔ہما امیر شاہ نے کہا کہ علی ظفر اور میشا دونوں اسٹبلشڈ سنگر ہیں اس لیے یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ یہ سستی شہرت کے لیے کررہے ہیں دونوں میں سے کسی کوبھی سستی شہرت کی ضرورت نہیں ہے دونوں شادی شدہ ہیں دونوں کے بچے ہیں اس لیے یہ معاملہ اور زیادہ پیچیدہ ہوجاتا ہے اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی جیو پاکستان میں شامل تھی ۔عبداللہ سلطان نے کہا کہ اس حوالے سے آراء ففٹی ففٹی ہے ہم اس بحث میں نہیں پڑتے لیکن کوئی لڑکی اگر اس کیس کو آگے لیکر آئے تو سب سے پہلے تو وہ خود ایکسپوز ہوتی ہے یہ بڑی ہمت کی بات ہے ۔عبداللہ سلطان نے کہا کہ ہم تو دونوں کے فین ہیں اس موضوع پر ایک رپورٹ بھی جیو پاکستان کا حصہ تھی ۔ کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے اظہر حسین عابدی نے اپنے مفید مشوروں سے اس بار بھی طالب علموں کو بھرپور انداز میں گائیڈ لائن فراہم کی اور بتایا کہ اسکالر شپ حاصل کرنے کے خواہشمند طالب علموں کے لئے سب سے زیادہ ضروری میرٹ ہے اور میرا طالب علموں کو مشورہ ہے کہ جب آپ اپنی اسکالر شپ کے لئے تیاری شروع کریں تو سب سے پہلے آپ جو سی وی بنائیں وہ انتہائی جاندار ہو اور اس میں تمام تر تفصیلات پڑھائی ، تجربات ،ایکسٹرا ایکٹویٹیز اور کام کے حوالے سے موجود ہوں جبکہ ایک چیز ہوتی ہے پرسنل اسٹیٹمنٹ جس میں آپ اپنی زندگی ، تعلیم اور کیوں آگے پڑھنا چاہتے ہیں اس حوالے سے آپ کو مکمل طو رپر آگاہی دینا ہوتی ہے اس کے علاوہ آپ کے ریفرنسز ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یاد رکھئے کہ ہر سال لاکھوں ڈالرز کی اسکالر شپ دستیاب ہوتی ہیں جنوری سے لے کر دسمبر تک لیکن وہ استعمال صرف 5 فیصد ہوتی ہے لیکن اگر آپ درست وقت پر اپلائی کریں گے تو یقیناً چاہے فل یا چاہے جزوی آپ کو ضرور اسکالر شپ ملے گی ۔پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس شعبے میں آنا چاہتے ہیں وہ لوگ جو اس کو کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول پر رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ کے اوپر ، رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ مینجمنٹ تو باقاعدہ ڈگریز ہیں رئیل اسٹیٹ ، پراپرٹیز ، مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے اوپر اگر آپ کے پاس اسپشلائز ڈگری ہے تو پھر آپ اس ابھرتے ہوئے کاروبار میں ضرور کامیاب ہوسکتے ہیں ۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج جاری ہے اس بارے میں ایک رپورٹ بھی جیو پاکستان میں شامل تھی اس موضوع پر بات کرتے ہوئے پی پی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ دو اور کمپنیاں ہیں صو بے میں جو بجلی پیدا کررہی ہیں ان کا اورواٹر اینڈ پاور منسٹری کا رویہ سندھ دشمن ہے اور عوام دشمن ہے احتجا ج کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے پانی نہیں آتا خود یہ سرکاری طورپر اعتراف کرچکے ہیں کہ سندھ صوبے میں انیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اوور بلنگ سمیت کئی مسائل ہیں لوگوں کی شنوائی نہیں ہوتی ،ونڈ اور سولر پر بجلی پیدا کرنے کی ہمیں پرمیشن نہیں مل رہی ہے نوری آباد میں جو ہم نے سو میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے وہ حیسکو لینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔نواز شریف کہتے ہیں کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے لیکن ہمارے صوبے میں تو بجلی کا خاتمہ کردیا گیا ہے ۔ حلقہ بندیوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دونوں میزبانوں کا کہنا تھا کہ لگتا یوں ہے کہ ن لیگ اور الیکشن کمیشن اب آمنے سامنے آگئے ہیں اور ن لیگ کو الیکشن کمیشن کے اقدامات پر سخت تحفظات ہیں اور وہ کسی صورت نئی حلقہ بندیوں کو تسلیم کرنے پر رضا مند نہیں ہے ، ن لیگ مردم شماری کے نتائج پر الیکشن کمیشن پر گمراہ کرنے کا الزام بھی عائد کرتی ہے اور ورکنگ گروپ کی حلقہ بندیوں پر انکوائری کمیشن بنانے کی سفارش بھی کرتی ہے کیونکہ ن لیگ کے نزدیک حلقہ بندیوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے خط پر بھی شدید اعتراضات کا اظہار کیا گیا ۔مرتضیٰ جاوید عباسی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ وہ جو آئین بنائے اگر اس کے اختیارات مجروح ہورہے ہیں تو پھر پارلیمنٹ ہی اس کو حل کرسکتی ہے اور یہی ہمارا مینڈیٹ ہے حلقہ بندیوں کے حوالے سے جو رپورٹ آئی ہے کیا وہ 2017 کی شکایات کے مطابق ہے کیونکہ بہت زیادہ اعتراضات تھے ۔
تازہ ترین