• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب قتل کیس: راؤانوار کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

راؤانوار کو عدالتی ریمانڈ پر 2مئی تک جیل بھیج دیا گیا

نقیب اللہ قتل کیس کی کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی،سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔

کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤانوار اورملزم شکیل کو عدالتی ریمانڈ پر 2مئی تک جیل بھیج دیا ۔

عدالت نے جبکہ ڈی ایس پی قمر سمیت 11ملزمان کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

اس سے قبل دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے راؤانوار کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیجنے کی سفارش کی اور عدالت سے درخواست کی کہ کیس کا فائنل چالان جمع کرانے کے لیے ایک ہفتےکی مہلت دی جائے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا راؤانوار کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس کی سفارش کے بعد فائنل چالان جمع کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتارسابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان سے اب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کے مطابق تاحال انویسٹی گیشن مکمل نہ ہونے پر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ جمع نہیں کرائی ہے۔

نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 10ملزمان گرفتار ہیں،اس سے پہلے عدالت نے راؤانوار کو 30 روز کیلئےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے  نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر جعلی مقابلے میں مار دیا تھا۔

تازہ ترین