• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان لندن پہنچ گئے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

عمران خان لندن پہنچ گئے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہفتہ کو 2؍ روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے،پی ٹی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کرنے کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں کوانٹرویوز بھی دیں گے۔وہ 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاںوہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

تازہ ترین