• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائراورتبدیل ہونیوالےپولیس افسروں اوراہلکاروں کےاعزاز میں تقریب

لاہور (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں عرصہ دراز تک اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ریٹائرڈ اور سٹی ٹریفک پولیس سے دیگر اضلاع میں ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں سی ٹی او آفس میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ریٹائر ڈ ہو نے والے میں انسپکٹر سائیں محمد،انسپکٹر طارق،کانسٹبل شہاز،نذیر،سلیم اور طاہر شامل تھے جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک انارکلی سرکل کا لاہور سے بہاولپوراور انسپکٹر عمر حیات کا لاہور سے اوکاڑہ ہو ا۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے اپنی زندگی کے قیمتی برس شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کی روانی کیلئے وقف کر دیئے جو کسی بھی جہاد سے کم نہیں۔ ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہاکہ میں ایسے افسران کو سلیوٹ پیش کر تا ہوں جن کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیداکرنا رہا، ریٹائرڈ اور ٹرانسفر ہونے والے ٹریفک افسران کو تعریفی اسناد،شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔تقریب کے بعد چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے ریٹائرڈ کانسٹبلز کو اپنی گاڑی میں خود بٹھاتے ہوئے الوداع کیا ۔
تازہ ترین