• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم پی آئی بی کا پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف مظاہرہ

ایم کیوایم پی آئی بی کا پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف مظاہرہ

کراچی میں ایم کیوایم پی آئی بی کی جانب سے شہرمیں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فاروق ستار نے وفاقی و صوبائی حکومت کو مسائل کے حل کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ۔

مظاہرین سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ سوئی گیس اور کے الیکٹرک کے درمیان جھگڑے میں کراچی کی عوام کا کیا قصور ہے، شہری اپنے حصے کا پانی و بجلی مانگ رہے ہیں ۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور پانی کا اختیار کراچی والوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کی ذمے دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں ۔

تازہ ترین