• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا خالدمقبول کو فون کام نہ آیا

فاروق ستار کا خالدمقبول کو فون کام نہ آیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے میں دعوت دینے کے باوجود ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ نے شرکت نہیں کی۔ یہ دعوت متحدہ پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اتوار کو ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے دی تھی۔ فاروق ستار نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں خالد مقبول صدیقی و رابطہ کمیٹی کو شہر میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت تھی اور کہا کہ تھا کہ براہ راست عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی و تنظیمی ایشوز کو بالا طاق رکھ کر مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی۔

تازہ ترین