• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں ساتویں پاس اہلکار ’’ ڈی ایس پی‘‘ بن گیا

پشاور( قیصر خان ) ملک بھر میں شہرت پانے والی خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس میں ساتویں جماعت پاس پولیس اہلکار بھی ڈی ایس پی بن گیا،پولیس دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس وقت ساتویں جماعت پاس پولیس اہلکارڈی ایس پی کے عہدے پر ڈیوٹی انجام دے رہاہے اسی طرح صوبہ بھر میں 4ایس پیز اور 20ڈی ایس پیز صرف میٹرک تک تعلیم حاصل کر چکے ہیں ٗصوبہ بھر میں تعینات 3ایس پیز اور 19ڈی ایس پیز ایف اے پاس کر چکے ہیں اور 25ایس پیز اور 10ڈی ایس پیز بچلر آف آرٹس کی ڈکری حاصل کر چکے ہیں جبکہ 21ایس پیز اور 15ڈی ایس پیز ماسٹر ڈگری حاصل کرچکے ہیں ٗپولیس ذرائع کا کہناہے کہ ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے بیشتر اہلکار میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سنیارٹی کی بنیاد پرترقی دی گئی ہے ٗبیشترپولیس افسر مزید ترقی حاصل کرنے کے لئے ابھی بھی اپنی تعلیم جاری رکھ چکے ہیں ۔

تازہ ترین