• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی ایم کیوایم بہادرآباد آمد شاندار استقبال، ووٹ کو عزت دو، شیر آیا شیر آیا، ایم کیو ایم ن لیگ زندہ باد نعرے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ پاکستان (ن)کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سربراہی میں وفدکی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادآمد٭ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے٭ شہبازشریف کی آمد پر رابطہ کمیٹی کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیاگیا اورکارکنان کی جانب سے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی٭ ایم کیوایم پاکستان کنو ینر ڈ ا کٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ شہباز شریف کے ہمراہ استقبال کیا، ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی٭ بہادرآبادآمد پرایم کیوایم پاکستان کی جانب سے شہباز شریف کے فقیدالمثال استقبال قومی نعرے اورایم کیوایم اورمسلم لیگ کے نعرے لگائے گئے٭ ایم کیوایم کے مرکزپر (ن)لیگ کے کارکنوں نے ووٹ کوعزت دو… شیرآیا ، شیرآیا، ایم کیوایم ، (ن) لیگ زندہ بادکے نعرے لگائے٭ (ن)لیگ کے صدرمیاں شہباز شریف اورایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی٭ ملاقات میںسیاسی صورتحال،ملک کی مجموعی صور تحا ل اورباہمی اتفاق سمیت دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
تازہ ترین