• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں افراد کاایک ساتھ مارشل آرٹ پرفارم کرنے کا مظاہرہ


آپ نے اکثر نوجوانوں کو مارشل آرٹ کاشاندار مظاہرہ پیش کرتے دیکھاہوگا لیکن جنوبی کوریا میں ہزاروں افراد نے مارشل آرٹ پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ کچھ اس انداز سے کیا کہ عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

ہزاروں افراد کاایک ساتھ مارشل آرٹ پرفارم کرنے کا مظاہرہ

 جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیؤل میں 8,800افراد ایک ساتھ نیشنل اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے اور روایتی لباس زیب تن کرکے تائیکوانڈو پرفارم کرنے کا ایسا شاندارمظاہرہ پیش کیا کہ ناصرف لوگوں کو حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈبھی قائم کرڈالا۔

اس ریکارڈ کو قائم کرنے میں نا صرف بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ بچے بھی خوب پرفارمنس دیتے نظرآئے۔

تازہ ترین