• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ لینےآ جاتے ہیں، مسائل کے حل کیلئے کوئی نہیں آتا، میئر کراچی

ووٹ لینےآ جاتے ہیں، مسائل کے حل کیلئے کوئی نہیں آتا، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر وزیر اعظم نے کے الیکٹرک کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب ووٹ لینے آ جاتے ہیں، مسائل کے حل پر کوئی کام نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلی سندھ کے شکر گزر ہیںاور ان کی اپیل پر وفاقی کابینہ نے گیس کی منظوری دی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے، اب شہر میں لوڈ شیدڈنگ نہیں ہوگی اور وزیر اعظم کے احکامات پر اب عمل کرنا ہوگے۔

میئر کراچی نے بتایا کہ کراچی کا کوئی پروجیکٹ نہ وقت پر شروع ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے، شہر کا برا حال ہےاور اب ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا۔

تازہ ترین